Zina Ek Qarz Hai Novel Part 5 by Bushra Sheikh | Fahan Speak - Farhan Speak

Monday, September 4, 2023

Zina Ek Qarz Hai Novel Part 5 by Bushra Sheikh | Fahan Speak


 
Zina Ek Qarz Hai Novel Part 5 by Bushra Sheikh | Fahan Speak, Urdu Novels, Novels, motivational novels
Zina Ek Qarz Hai Novel Part 5 by Bushra Sheikh | Fahan Speak
 



  ناول : زنا ایک قرض ہے۔

 نیو اٸیر سپیشل۔۔۔۔۔

 تحریر : بشریٰ شیخ

قسط نمبر : 5


ہیلو منہ کیوں لٹکے ہیں تم تینوں کے؟؟

کمال نے شفق، کرن اور صبا کو دیکھ کے کہا

کچھ نہیں وہ ایک پارسا ہے نا اس کو پتا چل گیا کے تم میرے بواۓ فرینڈ کو تو غصے میں چلی گٸ شفق نے کمال کے گلے لگتے ہوۓ کہا

اس کو پتا ہونا چاہیے یہ آج کے دور میں عام بات ہے


او بھاٸی یہ کس کی بات کررہی ہے؟ اور تم وہ مغرور حسینہ کہا ہے؟

عرزم نے کمال سے اور باقی سب سے میرال کا پوچھا

بھاٸی شفق تیری اس مغرور حسینہ کی بات ہی کررہی ہے کمال نے کہا

کیا؟؟ وہ چلی گٸ؟؟ ایسے کیسے جاسکتی ہے ؟ اسی نے ہمیں یہاں آنے کو کہا تھا نا؟؟


ابے یار اتنے سوال۔۔۔۔ توبہ ہے تو نے پکا ہی دیا کمال نے عرزم کو دیکھ کے کہا

آٶ ہنی اندر چل کے سکون سے بیٹھتے ہیں اس نے شفق کو کہا

جو اس وقت اس کی شرٹ کے بٹن ہی کھول رہی تھی

باۓۓۓۓۓ شفق نے اندر کمرے میں جاتے ہوۓ پلٹ کے آنکھ مار کے ہاتھ ہلایا


عرزم بھی اٹھ کے باہر جانے لگا

تم کہا جارہے ہو؟؟

کرن اس کی طرف لپکی

میں گھر جارہا ہو۔۔۔ جب اس نے ملنا نہیں تھا تو بلایا ہی کیوں ؟؟ بیکار میں موڈ خراب کردیا اس نے غصے سے کہا


یار تم اس میرال کو اتنا سر پہ سوار کیو کررہے ہو؟؟

موڈ تو تمہارا ہم بھی اچھا کررسکتی ہیں

صبا نے مسکراتے ہوۓ اس کے گلے میں ہاتھ ڈال کے کہا


پیچھے ہٹو۔۔۔۔ عرزم نے صبا کو ہلکا سا دھکا دے کے دور کیا

اور گھر سے باہر نکل گیا

سمجھتا کیا ہے یہ خود کو؟؟ صبا غصے میں چیخی

میرا موڈ تھا اس کے ساتھ انجواۓ کرنے کا


ہنی چھوڑو نا اس کو ۔۔۔۔ یہاں آٶ یہ دیکھو ایک نیو ویڈیو واٸرل ہوٸی آٶ ہم دونوں انجواۓ کریں کرن نے صبا کو اپنی طرف کھینچا دونوں غلاظت پھلانے لگی

✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏

Zina Ek Qarz Hai Novel Part 5 by Bushra Sheikh | Fahan Speak

مادخ کام میں مصروف تھا لیکن اس کے موبائل پہ بار بار کال آرہی تھی جیسے وہ پہلے دو تین بار اگنور کرچکا تھا

پھر اس نے اٹھا ہی لی۔۔۔

ہاں بولو کیا بات؟؟ مصروف سے انداز میں کہا


مادخ ہماری اینگیجمنٹ کے بعد تم نے ایک بار بھی مجھے کال نہیں کی

ثمامہ نے شکایت کی

ہاں وہ میں مصروف ہوگیا تھا۔۔۔ ہاں سچ یاد آیا تمہیں تو بتایا ہی نہیں تھا میں نے۔۔۔۔ میری جاب لگ گٸ ہے تو ٹائم نہیں ہوتا میرے پاس

مادخ جاب؟؟؟ بٹ واۓ؟؟ ڈیڈ کا آفس ہے نا وہاں بیٹھو وہ چیخی


ثمامہ وہ آفس تمہارے ڈیڈ کا ہے میرے باپ کا نہیں۔۔۔۔ اور اگر میرے باپ کا بھی اتنا بڑا بزنس ہوتا تو میں تب ہی خود ہی زیرو سے ہی سٹارٹ کرتا۔۔۔ وہ کیا ہے نا مجھے دوسروں کے مال پہ عیاشی کرنے کا شوق نہیں ہے اس نے ہنستے ہوۓ کہا

مادخ وہ کوٸی دوسرے نہیں تمہارے فادران لا ہے۔۔۔۔ غصہ ضبط کرتے ہوۓ کہا

میرا اس فالتو کی بحث کا کوٸی موڈ نہیں۔۔۔۔ ویسے بھی مجھے آفس میں بہت کام ہے وہ کال کاٹ چکا تھا۔۔۔۔


لیکن ثمامہ کا غصے سے برا حال تھا اس نے کمرہ تہس نہس کردیا

ڈریسنگ ٹیبل سے ایک ایک اٹھا کے زمین پہ پھینک دی

شور کی آواز سن کے فریدہ اس کے کمرے میں آٸی دروازہ کھولتے ہی کمرے کا حال دیکھ کے وہ پریشان ہوگٸ

ثمامہ میری بچی کیا ہوا ہے؟؟ انہوں نے بیٹی کو گلے سے لگایا


موم وہ وہ سمجھتا کیا ہے خود کو؟؟ کیوں کیوں مم مجھے اگنور کرتا ہے؟؟ مے میں مر جاٶ گی۔۔۔ اس کی حالت بگڑرہی تھی

فریدہ نے نفیسہ (میڈ) کو بلایا اور ثمامہ کی دوائيں منگواٸی اس کو بہت مشکل سے کھلاٸیں کچھ دیر میں وہ پرسکون ہوگٸ

اس کو بستر پہ لٹایا اور چلی گٸ

✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏

Zina Ek Qarz Hai Novel Part 3 by Bushra Sheikh | Fahan Speak

میڈم جب ملنا نہیں تو بلایا ہی کیوں تھا؟؟ عرزم نے میرال کے نمبر پہ میسیج کیا

میرال نے دیکھا اگنور کیا

میڈم جی۔۔۔ میں ان سب کو نہیں جانتا میری تو بس کمال سے دوستی ہے

میری کوٸی بات بری لگی تو معذرت۔۔۔ ٹھیک ہے اب میرا کوٸی میسج نہیں آٸے گا


میرال نے اس کا دوسرا میسج دیکھا۔۔۔۔ عرزم نے یہ میسج گروپ سے ہٹ کے کیے تھے

میرال نے اگنور کیا اور سو گٸ

✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏


ضحک اٹھی اس نے موبائل چیک کیا۔۔ سچ میں اس لڑکے کا اب کوٸی بھی میسج نہیں تھا۔۔۔

لگتا ہے برا مان گیا۔۔۔ اس نے سوچتے ہوۓ کہا

چلو اس کے اتنے میسیجز کے جواب میں میں بھی ایک میسج کردیتی ہو۔۔۔ یہ سوچ کے ضحک نے سلام لکھ کے گڈ مارننگ کا ایموجی سینڈ کردیا اور فریش ہونے چلی گٸ

تھوڑی دیر بعد وہ آٸی تو دیکھا

اس لڑکے نے بھی ریپلاۓ کیا ہوا تھا


ارے واہ میں تو سمجھا تھا آپ مجھ سے ناراض ہوگٸ ہوگی اس لیے میں نے بھی دوبارہ میسج نہیں کیا

ویسے آپ نے آج میری صبح خوشگوار بنا دی

اوہ میں تو بھول ہی گیا سلام کا جواب دینا ہی ہی ہی ہی ایموجی

گڈ ماننگ کا سٹیکر اور ایسے ہی بہت سے ایموجیز


ضحک دیکھ کے مسکرانے لگی۔۔۔

میرے ایک میسیج کے جواب میں اس نے اتنے ریپلاۓ کردیٸے۔۔۔

لگتا ہے آپ میرے ہی میسج کا انتظار کررہے تھے؟؟ ضحک نے لکھا


یہی کمجھ لیں جناب ۔۔۔۔ میں تو پریشانی میں ساری رات سویا نہیں موبائل دیکھتا رہا کے اب بھی آپ ریپلاۓ کریں لیکن آپ نے میرے ارمانوں پہ پانی پھیر دیا۔۔ ہاۓۓۓ ظالم لڑکی

ضحک ہسنے لگی۔۔۔ میں تو بہت سکون سے سوٸی تھی۔۔۔ میں تو آپ نہیں کہا تھا میرے ریپلاۓ کا ویٹ کریں

اور اور اور میں ظالم کیسے ہوٸی؟؟؟ ساتھ میں حیران ہونے والا ایموجی بھیجا


جناب یہی تو آپ کو پتا نہیں ہے ایک معصوم سے بچے کو اگنور کریں گی تو میں ظالم ہی کہو گا۔۔۔

اچھا اچھا زیادہ باتيں بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ میں اب جارہی ہو میں  نے سکول بھی جانا ہے میں آپ کی طرح فارغ نہیں ہو ضحک نے کہا

ارے واہ آپ کو ہم فارغ لگ رہے ہیں؟؟ بندہ بھی کام کاج کرتا ہے وہ تو آپ کا میسج آگیا۔۔۔ ورنہ میں جانے لگا تھا


اچھا جی تو جاٸیں اور میں بھی جارہی ہو۔۔۔۔

رات کو بات کریں گی؟؟

کس خوشی میں؟؟ ضحک نے کہا

یہ تو رات کو بتاٶ گا۔۔۔

نہیں جی بس اب مجھے آپ سے کوٸی بات نہیں کرنی اوکے باۓ

وہ آف لاٸین ہوچکی تھی

✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏

جاری ہے


Zina Ek Qarz Hai Novel Part 5 by Bushra Sheikh | Fahan Speak, Urdu Novels, Novels, motivational novels 

No comments:

Post a Comment