Zina Ek Qarz Hai Novel Part 6 by Bushra Sheikh | Fahan Speak - Farhan Speak

Monday, September 4, 2023

Zina Ek Qarz Hai Novel Part 6 by Bushra Sheikh | Fahan Speak


 
Zina Ek Qarz Hai Novel Part 6 by Bushra Sheikh | Fahan Speak, Urdu Novels, Novels, motivational novels
Zina Ek Qarz Hai Novel Part 6 by Bushra Sheikh | Fahan Speak
 



 ناول : زنا ایک قرض ہے۔

نیو اٸیر سپیشل۔

تحریر : بشریٰ شیخ

قسط نمبر : 6


سنو!!! کیا سچ مچ میں میں خوبصورت نہیں؟؟؟

ایک سوال میرال نے لکھ کے سینڈ کیا

دیکھو جھوٹ نا بولنا۔۔۔۔۔

بنا دیکھے کیسے بتا سکتا ہو۔۔۔۔؟


دیکھا تو ہے پک میں

نہیں نہیں پک میں نہیں آمنے سامنے کی بات کررہا ہے

اتنے میں عرزم کو میرال کی ویڈیو کال آنے لگی

عرزم نے کال کاٹ دی

میڈم لگتا ہے کے غلطی سے مجھے کال مل گٸ؟؟


ارے نہیں نہیں غلطی سے نہیں میں تمہیں ہی کال کی ہے

تاکے آمنے سامنے دیکھ کے بتا سکو کے میں خوبصورت ہو۔۔۔۔


اتنے میں عرزم کی ویڈیو کال آگٸ

میڈم جی لگتا ہے کے اپنے حسن کو لےکے آپ کو بہت مان ہے؟؟


ہاں تو ۔۔۔ کیوں نہیں ہونا چاہیے؟؟

مجھ میں کس چیز کی کمی ہے ؟؟

کم عمر ہو، پڑھی لکھی ہو، اتنی حسین ہو، دولت کی کمی نہیں

تو بتاٶ کیا مجھے مان نا ہو اپنے اوپر


بات تو ٹھیک ہے آپ کی۔۔۔

اسی لیے تو میں آپ کو مغرور حسینہ کہتا ہو


حسینہ کا لفظ سن کے میرال کے دماغ میں اپنی میڈ حسینہ کا خیال آٸا

موٹی سی کالے رنگ کی

اےےےے نہیں اس نے چیخ کے کہا

حسینہ نہیں۔۔۔ میں حسینہ نہیں

کیا ہوا؟؟ ایسے کیوں چیخ رہی ہیں آپ؟؟


وہ اصل میں ہمارے گھر جو میڈ ہے اس کا نام بھی حسینہ ہے لیکن وہ تو کالی اور موٹی ہے اس نے معصوم سی شکل بنا کے کہا

ہاہاہاہا عرزم کو تو ہنسی کا دورہ پڑ گیا

ارے ارے میڈم جی۔۔۔ کیا بات بتا دی۔۔۔

تم میرا مذاق بنا رہے ہو؟؟ اس نے چہرے پہ غصہ لاکے کہا

اوکے باۓ

تم ہنستے رہو


ایک منٹ میڈم جی اچھا اب میں نہیں ہنسو گا

اس نے ہونٹو پہ انگلی رکھی  دیکھیں دیکھیں میں چپ ہوگیا

ویسے یہ بتاٸیں کے کل فارم ہاٶس سے کیوں چلی گٸ تھی؟؟


ہاں وہ بس ایسے ہی۔۔۔ اپنی طرف سے اپنی دوستوں کی بات چھپاٸی

اچھا تو یہ بتائيں اب کب ملیں گی؟؟


کیوں ملو گی؟؟


ارے اب تو ہم دوست ہیں نا؟؟ تو دوست ملتے ہیں؟؟

نہیں جی میں نے کب کہا ہم دوست ہیں؟

ٹھیک ہے تو پھر نا ملیں ۔۔۔ اس نے منہ لٹکا کے کہا

کال کاٹ دی

کچھ سوچتے ہوۓ میرال نے عرزم کو شام میں ملنے کے لیے حامی بھرلی

✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏

Zina Ek Qarz Hai Novel Part 6 by Bushra Sheikh | Fahan Speak

اسلام علیکم آنٹی کیسی ہیں آپ؟؟

وعلیکم اسلام بیٹا میں ٹھیک ہو۔۔۔

وہ کچھ ضروری بات کرنی تھی


جی جی کہیں کیا بات ہے؟؟

میں سن رہا


بیٹا مجھے پتا ہے کے ثمامہ سے رشتہ کرنے میں آپ کی مرضی شامل نہیں تھی

میں اپنی بیٹی کو پسند کرنے یا اس سے محبت کرنے کے لیے آپ کو مجبور نہیں کرسکتی

لیکن ایک چھوٹی سی درخواست کرونگی بیٹا اس سے اچھے سے بات کرلیا کرو۔۔۔ کبھی کال کرلیا کرو۔۔۔ اسی بہانے وہ خوش ہوجایا کرے گی

اب وہ رو رہی تھی

بیٹا کل جب آپ نے اس سے بات نہیں کی تب سے اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس نے کچھ نہیں کھایا

بیٹا میں مجبور ماں ہو


مادخ کو یہ ساری بات  سن کے اپنے کل والے رویہ پہ ندامت ہوٸی

سوری آنٹی وہ کل میں مصروف تھا اس لیے ٹھیک سے بات نہیں کرسکا

مجھے اندازہ نہیں تھا کے میری وجہ سے وہ اپنی طبیعت خراب کرلے گی

پلیز آپ رویے نہیں میں اثمامہ کو منا لونگا

اینڈ سوری اگین میری وجہ سے آپ لوگوں کو پریشانی اٹھانا پڑی


بس میرے بچو خوش رہو انہوں نے کال کاٹ دی

✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏

Zina Ek Qarz Hai Novel Part 6 by Bushra Sheikh | Fahan Speak

مما مما ثمامہ کے چیخنے کی آواز پہ فریدہ اس کے کمرے میں آٸی

ممممممما اس نے ماں کو پکڑ کےگھما دیا


ایک منٹ ایک منٹ کیا ہوا ہے؟؟ کچھ بتاٶ گی بھی؟؟

کیوں اتنا چیخ رہی ہو؟؟ طبیعت تو ٹھیک ہے؟؟

وہ پریشانی میں پوچھ رہی تھی


مما میں آج بہت خوش ہوں بہت ہی زیادہ خوش

کین یو امیجن؟؟ مجھے کس کی کال آٸی؟؟

مادخ کی۔۔۔ اس نے ماں حیران ہوتے ہوۓ بتایا

آٸی کانٹ بیلیو۔۔۔ اس نے مجھے خود کال کرکے میری خیریت پوچھی اور کل والی بات پہ اپولوجی کی

وہ اپنی ہی دھن میں بول رہی تھی


فریدہ اپنی بیٹی کی خوشی دیکھ رہی تھی

پھر ثمامہ کے ماتھے پہ پیار کیا۔۔۔ بیٹا ہر شخص کو نٸے رشتے کو سمجھنے کےلیے ٹائم چاہیے ہوتا ہے

اب دیکھو جیسے مادخ نے جان لیا اپنے اس رشتے کو


اتنے میں گاڑی کا ہارن بجا۔۔۔

مما وہ مجھے لینے آیا ہے اس نے کہا تھا ہم ڈنر کریں گے اور شاپنگ پر بھی جاٸیں گے

آپ اس کو دس منٹ ویٹ کا کہیں میں ریڈی ہوکے آتی ہو

وہ کپڑے چینج کرنے چلی گٸ

✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏

Zina Ek Qarz Hai Novel Part 6 by Bushra Sheikh | Fahan Speak

مادخ نیچے ہال میں کھڑا تھا

فریدہ نے اسے دیکھ لیا تھا


اسلام علیکم آنٹی۔۔۔۔ کیسی ہیں؟؟


وعلیکم اسلام بیٹا۔۔۔ اپنی بیٹی کے چہرے کی خوشی دیکھ کے میں بھی خوش ہوں

شکریہ بیٹا میری بات کا مان رکھنے کے لیے


ارے آنٹی کیسی بات کررہی ہیں؟؟ یہ تو میرا فرض تھا

بس بزی  تھا ٹائم ہی نہیں مل رہا تھا ورنہ آپ کو اتنا بھی کہنا نہیں پڑتا بلکہ میں آپ لوگوں سے شرمندہ ہو کے میری وجہ سے گھر میں پریشانی ہوگٸ اس نے ندامت سے کہا


بس بیٹا ہم میاں بیوی کی خوشی ثمامہ میں ہی ہے اگر وہ خوش تو ہم خوش جس دن اس کا موڈ خراب ہوتو اس دن ہم بھی سکون میں نہیں ہوتے


آنٹی برا نا لگے تو ایک بات پوچھ سکتا ہو؟

ضرور پوچھو۔۔۔


آنٹی ثمامہ کو اتنا غصہ کیو آتا یہاں تک کے وہ غصے میں اپنا آپا کھو دیتی ہے یہ بھی نہیں دیکھتی سامنے کون ہے؟ جو منہ میں آٸے بول دیتی ہے مادخ نے ڈرتے ہو وہ سارے سوال کیے جو اس کو پریشان کررہے تھے


وہ دیکھو میری بیٹی آگٸ فریدہ نے مادخ کے سارے سوالوں کو ان سنا کرکے کہا

مادخ نے بھی کچھ نہیں کہا اس کو بھی لگا کے شاید وہ ان سوالوں کے جواب دینا ہی نہیں چاہتی

ہاۓ مادخ۔۔۔ ثمامہ نے مادخ کو ہگ کرتے ہوۓ کہا

ثمامہ آنٹی کا تو لحاظ کرلیا کرو اس کو دور کرتے ہوۓ کہا


اوووو بیبی موم میری کسی بات کا برا نہیں مانتی ۔۔۔۔ کیو موم؟؟ اس نے ماں کی طرف دیکھ کے کہا

ھہہ ہاں بیٹا فریدہ نے زبردستی کی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا

سی۔۔۔ موم نے بھی کہہ دیا اب ہم چلیں؟؟

مادخ نے فریدہ کی بےبسی دیکھ کے کہا اوکے آنٹی ہم چلتے ہیں آپ بےفکر رہیں۔۔۔ 

وہ دونوں جاچکے تھے

✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏


یار عشرت فرح کہا گٸ؟؟

ضحک نے گراؤنڈ میں بیٹھتے ہوۓ کہا

ووووووووہ تو اپنے دوست سے بات کرنے گٸ ہے تمہیں نہیں پتا کیا؟؟

دوست تو وہ ہم دونوں کی ہے۔۔۔ یہ اور کون سی دوست بن گٸ اس کی؟ضحک نے گراؤنڈ میں نظر دوڑاتے ہوۓ کہا


یار تم بھی نا بہت ہی بدھو ہو عشرت نے اس کے سر پہ مار کے کہا

بن گٸ نہیں بن گیا کہو۔۔۔

کییییییا بن کیا مطلب تم کسی لڑکے کی بات کررہی ہو؟؟؟ ضحک کے چیخ کے کہا


ارے پاگل چیخ کیورہی ہو مرواٶ گی کیا؟ عشرت نے اسکے منہ پہ ہاتھ رکھ کے کہا

اب بنا شور کیے سننا عشرت نے کہا


اچھا ٹھیک ہے بتاٶ پھر ساری بات

فرح کی ایک لڑکے سے دوستی ہوٸی تھی موبائل پہ وہ دونوں ایک دیسرے کو پسند کرتے ہیں وہ اسی کو فون کرنے گٸ ہے

لو وہ آگٸ عشرت نے کہا

ہوگٸ بات اپنے محبوب سے عشرت نے فرح کو چھیڑا


فرح نے عشرت کو اشارہ کیا کے ضحک بھی بیٹھی ہے

یار میں اس کو سب بتادیا ہے تم کھل کے بات کرو


ہاں یار ہوگٸ بات وہ مجھ سے ناراض ہے فرح نے کہا

کیوں بھٸ کیوں ناراض ہے؟ عشرت نے پوچھا

یار وہ کہتا ہے کے مجھ سے ملو۔۔۔ اب بتاٶ میں کیسے مل سکتی ہو؟؟ فرح نے منہ لٹکا کے کہا


دیکھو یار اگر تمہیں سچ میں اس سے پیار ہے تو ملنے میں کوٸی حرج نہیں

ورنہ کون سا کبھی تم لوگوں نے ایک دوسرے کو دیکھا ہے باتیں کرو دل بھر جاۓ، تو بلاک کردو میں تو ایسے ہی کرتی ہو عشرت نے اپنی عقل کے حساب سےمشورہ دیا


ہہم ٹھیک کہہ رہی ہو۔۔۔ اچھا اب تو چھٹی ہوگٸ ہے کل پیٹھ کے سوچے گے

وہ دونوں جانےکے اٹھ گٸ


ضحک بس ان کی باتیں سن رہی تھی بولی کچھ نہیں

لیکن اس کے ننھے دماغ میں ان کی باتیں بیٹھ گٸ

✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏

Zina Ek Qarz Hai Novel Part 6 by Bushra Sheikh | Fahan Speak

یار کون سا کسی نے دیکھا ہے ایک دوسرے کو

بس باتیں کرو دل بھر جاۓ تو بلاک کرو

میں بھی ایسےہی کرتی ہو

یہی باتیں ضحک کے دماغ میں چل رہی تھی کہ

میسج آیا


میں صبح سے آپ کے میسج کا انتظار کررہا ہوں

ڈول جی کچھ تو جواب دیں

ڈول کے نام سے ضحک کی آٸی ڈی تھی

ڈول جی میسج دیکھ کے ریپلاۓ تو کریں


یار کون سا کسی نے دیکھا ہے ایک دوسرے کو

بس باتیں کرو دل بھر جاۓ تو بلاک کرو

جی کہے کیا کہنا ہے؟؟

ضحک نے انہی سوچوں کے تحت جواب دے دیا اسکو عشرت کی باتیں ٹھیک لگی تھی

اب یہ تو وقت بتاۓ گا عشرت نے کیا سچ میں ٹھیک کہا تھا


شکر ہے میری ڈول نے جواب تو دیا میں ڈر ہی گیا تھا کہی ڈول ڈیول سے ناراض تو نہیں ہوگٸ

ڈیول اس لڑکے کی آٸی تھی


میں کیوں ناراض ہونے لگی آپ سے۔۔۔ ناراض تو اپنوں سے ہوا جاتا ہے

ضحک نے کہا

اوہ ہاں ہم تو آپ کے اپنے ہیں ہے یہ تو میں بھول ہی گیا تھا

چلیں اپنے نا سہی دوست ہی سمجھ لیں


ہہہہمم دوست؟؟ کل ہی تو ہمارا بات ہوٸی ہے اور اتنی جلدی دوست بھی نہیں کہہ سکتی


اچھا؟؟ تو کیا میں آپ کا دشمن ہو؟؟ ڈیول نے لکھا

ہاہاہاہا ہنسی والی لاتعداد ایموجیز۔۔۔ یہ کہہ سکتی ہو

چلیں کہی سے تو شروعات ہوٸی دوستی نا سہی دشمنی سے ہی ڈیول نے لکھا

شروعات مطلب ؟؟ کس چیز کی شروعات؟؟ ضحک نے پوچھا


ہماری کہانی کی شروعات

جس میں ایک گڑیا ہے معصوم سی اور ایک شیطان

ڈیول نے لکھا


جیسے پڑھ کے ضحک کے جسم میں سنسناہٹ کی لہر دوڑ گٸ

اس بات کا میں کیا مطلب لو؟؟ اس نے پوچھا


ارے لگتا ہے آپ میرے مذاق سے ڈر گٸ ہے؟؟

ڈیول نے کہا


پھر کچھ دیر بات کرنے کے بعد اس نے موبائل رکھ دیا

اور ڈیول کو سوچتے سوچتے سوگٸ

✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏✏

جاری ہے

Zina Ek Qarz Hai Novel Part 6 by Bushra Sheikh | Fahan Speak, Urdu Novels, Novels, motivational novels

No comments:

Post a Comment